ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار : کراولی اتسوا میں فلمی گلوکار ابھیجیت ساونت کی دھوم : والی بال اور کتوں کی نمائش کا انعقاد  

کاروار : کراولی اتسوا میں فلمی گلوکار ابھیجیت ساونت کی دھوم : والی بال اور کتوں کی نمائش کا انعقاد  

Mon, 10 Dec 2018 20:44:05    S.O. News Service

کاروار:10؍ڈسمبر (ایس او نیوز) کروالی اتسوا ضلعی تہوار کے پہلے دن یعنی 12ڈسمبر 2018 کے پروگرام میں بالی ووڈ کے گلوکار  ابھیجیت ساونت کے گیتوں نے سامعین کو خوب محظوظ  کیا۔

ٹیگو ر بیچ کے ساحل پر سجائے گئے ڈائس پر سب سے پہلے مقامی فن کاروں نے رقص اور موسیقی کے پروگرام پیش کئے ۔ بنگلورو کے پربھات فن کاروں نے کروناڈو وئیبھو اور تنجاور کے فن کاروں نے جنوبی ہندو ستان کی تہذیب کو پیش کیا۔ اس کے بعد آخر میں بالی ووڈ سنگر  ابھیجیت ساونت نے مسلسل ڈھائی گھنٹوں تک فلمی گیت پیش کیا۔

ڈاMLA_Rupali_Nayak.jpgئس کے بالکل سامنے بیٹھی ہوئی  رکن اسمبلی روپالی نائک نے ایک فلمی گیت پر کھڑے ہوکر ڈانس کیا تو دیگر  سامعین بھی  اس سے ترغیب پاتے ہوئے بیریکیڈ کو  پھلانگ کر ڈانس کرتےہوئے سلفی لینا شروع کیا۔رکن اسمبلی کا رقص کردہ متعلقہ وڈیو کلب سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہاہے۔ 

بیچ والی بال : اسی ٹیگوربیچ پر ’’بیچ والی بال ‘‘ مقابلوں کا اہتمام کیاگیا ۔ مردوں میں سرسی کے ناگراج اور ان کی ٹیم اول اور کاروار کے پنکج راج کی ٹیم نے دوم مقام حاصل کیا تو خواتین میں سینٹ مائیکل اسکول کی ہرشیتا کی ٹیم اول اور کھیل محکمہ کی بھومیکا کی ٹیم نے دوم  انعام حاصل کیا۔ مردوں کے زمرے میں 15اور خواتین میں 8ٹیموں  سمیت کل 23ٹیمیں بیچ والی بال میں شریک ہوئی تھیں۔

کتوں کی نمائش : اتسوا کو لےکر شہر کے مالادیوی میدان میں کتوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا۔ انسانی اشاروں پر مطابقت کے ساتھ قدم سے قدم ملاتے ہوئے کتوں نے کمالات کا اظہار کیا۔ محکمہ مویشی پالن کی طرف سے منعقدہ نمائش میں 25مختلف النسل کے 94کتے اپنے مالکان کے ساتھ شریک ہوئے تھے۔ رکن اسمبلی روپالی نائک نے نمائشی پروگرام کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایس ایس  نکول ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  ڈاکٹر سریش اٹنال، کمٹہ اسسٹنٹ کمشنر  پریتی گہلوت، مویشی پالن محکمہ کے ڈاکٹر گوند بھٹ سمیت کئی افسران موجود تھے۔

Dogs01.jpg


Share: